انٹر بینک میں ڈالر 38پیسے، اوپن مارکیٹ میں 3روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی 

  انٹر بینک میں ڈالر 38پیسے، اوپن مارکیٹ میں 3روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 38 پیسے بڑھ کر 218.98 روپے ہے۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر225 روپے کا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں جمعہ کا روزکاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 42309 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہو کر7023 ارب روپے ہیملک میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 1705 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -