عمر ان خان کو عوام کیلئے اپنی ”میں“سے آزاد ہونا ہوگا، مریم اور نگزیب 

عمر ان خان کو عوام کیلئے اپنی ”میں“سے آزاد ہونا ہوگا، مریم اور نگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمر ان خان آپ کو عوام کا سوچنے کے لئے اپنی“میں ”اور شہباز شریف کی سوچ سے آزاد ہونا ہوگا،عوام ایک فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کے بارے میں مکمل طور با شعور ہو چکی ہے،قوم کے شعور نے آپ کو پارلیمنٹ سے اْٹھا کر باہر پھینکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے شعور نے کارٹلز مافیا اور سازشی ٹولے کو پارلیمنٹ سے اْٹھا کر باہر پھینکا ہے،قوم باشعور ہوگئی اسی لئے عمران خان کی کرپٹ اور جھوٹی حکومت ختم ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان  پنجاب اور خیبر پختونخواہ ڈوب رہا ہے اور تقسیم اور انتشار پھیلا رہے ہیں،ملک میں سیلاب کے لپیٹ میں ہے اور فارن ایجنٹ اپنی”میں ”سے آزاد نہیں ہو پا رہا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی،عمران خان چار سال معیشت تباہ نہ کرتے تو مہنگائی نہ ہوتی،عمران خان 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض نہ لیتے تو آج بیروزگاری نہ ہوتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے اپنا منہ پالش کرانے کے لئے امریکی لابی فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں 
مریم اور نگزیب 

مزید :

صفحہ اول -