”آئس کی 4کلو مقدار پر سزائے موت“ صدر نے منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ کی منظوری دیدی

  ”آئس کی 4کلو مقدار پر سزائے موت“ صدر نے منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75کے تحت منشیات کنٹرول (ترمیمی)بل 2022 ء کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کنٹرول ایکٹ میں غیرقانونی منشیات سے متعلق جرائم کیلئے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے جبکہ سزائیں ہیروئن، مورفین، کوکین اور آئس سمیت مختلف مقدار کی نشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔ صدر کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول(ترمیمی)ایکٹ 2022 ء کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ہیروئن یا مورفین کی 4کلو گرام یا زائد مقدار کے جرائم پر 20 سال سے زائد قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ ہیروئن یا مورفین کی 6 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 15 سے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی۔ اس کے علاوہ 5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ آئس کی 4کلوگرام یا زائد مقدار  کے جرائم  پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی۔ جرم کسی اسکول، کالج، یونیورسٹی، یا تعلیمی ادارے کے اندر یا قریب سرزد ہونے پر اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہوگی۔
منشیات کنٹرول بل 

مزید :

صفحہ اول -