حمزہ شہباز لندن سے  واپس لاہور پہنچ گئے

   حمزہ شہباز لندن سے  واپس لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنی صاحبزادی کی طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں تین ہفتہ سے زائد قیام کیا۔لندن سے واپسی پر ملک فیصل عظیم، عابد شاہ، توصیف شاہ، ماجد ظہور،عمران گورایا، صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے لاہور ایئرپورٹ پر حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور ان سے ان کی صاحبزادی کی خیریت بارے بھی دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے۔حمزہ شہباز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔یاد رہے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 4 اگست کو نجی دورے پر اپنی بیٹی سماویہ کے علاج کیلئے لند ن گئے تھے انہوں نے 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کیا۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -