معاون خصوصی عبدالکریم کا رشکئی میں اقتصادی زون کا دورہ

معاون خصوصی عبدالکریم کا رشکئی میں اقتصادی زون کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) ؎وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ  کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری عبدالکریم نے رشکئی کے ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ کیا رشکئی اسپیشل اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ آپریشنز کمپنی RSEZDOC اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشنز (CRBC) کے عہدیداروں نے معاون خصوصی  عبدالکریم تورڈھیر کا استقبال کیا،دورے کے موقع پر  KPEZDMC کے بورڈ اف ڈائریکٹر کے اراکین، CEO KPEZDMC، جناب جاوید اقبال خٹک، اور KPBOIT کے وائس چیئرمین  سید محمود بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے،اس موقع پر معاون خصوصی کو رشکئی سپیشل اکنامک زون اینڈ اپریشن کمپنی کی جانب  سے زون کے حوالے سے  ترقیاتی کام کی پیشرفت، زون کے فروغ کے لیے منتخب کردہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی، اس وقت کام کرنے والے کاروباری اداروں، منظوری کے عمل میں موجود کاروباری اداروں، اور زون سے متعلق مسائل کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے بریفنگ دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی  نے زون میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا  اور مختلف  سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔1000 ایکڑ کے رقبے پر محیط  رشکئی اسپیشل اکنامک زون CPEC کا اہم پروجیکٹ ہونے کے ناطے ایک ترجیحی خصوصی اقتصادی زون ہے۔ رشکئی سپیشل اکنامک مقامی لوگوں کو 200,000 براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرے گا،اس موقع پر معاون خصوصی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک مضبوط مارکیٹنگ مہم کے ساتھ نوآبادیات کی کوششوں کو بڑھانے اور اس زون کو عالمی سطح پر فروغ دینے پر زور دیا۔