بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ' امجد خان آفریدی 

بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ' امجد خان آفریدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے اپنے گھرہونیوالے دستی بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس قسم بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں نہ ہی ان کے حوصلے اورعزم کوکوئی نقصان پہنچے گا دہشتگردانہ حملے کے بعد کوہاٹ ڈویژن کے عوام میں شدیدغم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے صوبائی حکومت ملوث افرادکوجلدازجلدگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے بصورت دیگروزیراعلی ہاؤس کاگھیراؤکرینگے یاد رہے کہ گزشتہ روز امجدآفریدی اور انکے والد سینیٹرشمیم آفریدی کے گھرپر دستی بم حلہ اور فائرنگ ہوئی تھی حملے کے وقت دونوں گھرمیں موجود تھے۔اپنے ایک بیان میں امجدخان آفریدی نے کہاکہ انکے آباؤاجدادکی کوہاٹ ڈویژن اورعوام کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اوراس مشن سے وہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہیں اوران کے خاندان کو عوامی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتاحملے کا مقصد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کودہشتگردوں کے ذریعہ خوفزدہ کرناہے انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آئے روز صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے اگر سلیکٹڈ وزیراعلی ایک منتخب نمائندے کو تحفظ نہیں دے سکتے تو عام عوام کو کیا تحفظ دیں گے۔