سیلاب اور گرانی‘ توبہ و استغفار کا متقاضی ہے‘ دردانہ صدیقی

سیلاب اور گرانی‘ توبہ و استغفار کا متقاضی ہے‘ دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)گذشتہ چند ہفتے میں تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں  ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے - اربوں مالیت کے جانور, مکانات اور تیارفصلیں تباہ و برباد ہو گئیں جس سے ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی رنجیدہ ہے - اس سے قبل بھی مہنگاء, سودی نظام معیشت اور غلط معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینادوبھر کر رکھا تھا -بحثیت مجموعی ملک کی تشویشناک صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ ہم اپنے رب کی طرف رجوع کریں - ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ارکان و کارکنان کے نام" عشرہ رجوع اللہ "منانے کی اپیل کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے رب کے حضور گناہوں کی معافی کے خواستگار ہوں - استغفار کی روش کو اپنائیں - بلاشبہ رب کریم ہی ہماری مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے پر قادر ہے - انہوں نے مزید کہا کہ یکم ستمبر تا 10ستمبر 2022 "عشرہ رجوع الی اللہ "کے دوران ارکان و کارکنان انفرادی طور پر دعاں, نوافل اور ذکر اذکار پر خصوصی توجہ دیں - اجتماعی عبادات و اذکار کا اہتمام بھی کیا جائے -آئمہ مساجد کو بھی اس حوالے سے خصوصی توجہ دلاء جائے - یہ تمام امور ساری زندگی توجہ کے متقاضی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ تذکیر اور تحدید عہد کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے -