ڈینگی وائرس کا پھیلنے تشویشناک ہے‘ سیدولی آفریدی

ڈینگی وائرس کا پھیلنے تشویشناک ہے‘ سیدولی آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ضم اضلاع کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے جمرود میں ڈینگی بخار سے 5افراد کے جاں بحق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ہزاروں افراد شدید بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں، ہر گھر میں 5سے 10افراد تک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ حکومت نے تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جس سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خیبر نمائشی کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے، یہ وقت کھلی کچہریوں کا نہیں بلکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں ڈینگی لاروا پایا جاتا ہے، لوگوں میں آگاہی بھی نہیں پائی جاتی جو احتیاطی تدابیر سے بھی ناواقف ہیں، حکومت کو ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ ٹیمیں بھجوانی چاہئے اور گھروں میں ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔