تخت بھائی میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں‘ متعدد گرفتار

      تخت بھائی میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں‘ متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) تھانہ تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، چنگچی رکشہ چورو سمیت منشیات فروش بھی گرفتار۔مال مسروقہ چنگچی رکشہ اور منشیات برآمد.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ڈی ایس پی آیاز محمود خان کی نگرانی اور ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں تھانہ تخت بھائی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چنگچی رکشہ چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان امیرمحمد عرف پانچ سوے ولدشیرمحمد سکنہ ربنواز بانڈہ شیرگڑھ اور محمد وکیل ولد محمد انور سکنہ اپردیرحال دیرکالونی تخت بھائی کو گرفتارکیا۔گرفتارملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ ایک عدد چنگچی رکشہ برآمد ہوکر مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تخت بھائی پولیس نے 02 منشیات فروش باسط ولد عزیز اللہ سکنہ جلالہ اور شیر علی ولد تاجبر سکنہ مزدور آباد کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے 02 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکر مقدمات درج کئے۔