شیر گڑھ ڈینگی مچھر کی لپیٹ میں آ گئی

شیر گڑھ ڈینگی مچھر کی لپیٹ میں آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ میں ڈینگی مچھرکی لپیٹ میں ڈی ایچ او مردان سمیت سول انتظامیہ تخت بھائی کی آرایچ سی شیرگڑھ آمد حل ڈھونڈنکالنے کیلیے بھیٹک،آرایچ سی شیرگڑھ میں ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وارڈکی قیام کے علاوہ وبائی شکل اختیارکرنے والے مرض پر جلد سے جلد قابو پانے کیلیئے تمام سٹیک ہولڈرکی مشترکہ ٹیم ورک کرنے پراتفاق۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شیرگڑھ میں ڈینگی بخارنے شدت اختیارکی ہیجہاں تحصیل تخت بھائی کے اسسٹنٹ کمشنرگل نوازخان آفریدی،ڈسٹرک ہیلتھ آفیسرڈاکٹرکچکول خان، تحصیل چئیرمین حافظ محمد سعید، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی ڈاکٹر ممتاز اشرف ٹی اوآرتخت بھائی اور دیگرنے مشترکہ اجلاس کاانعقادکیا،ڈی ایچ اومردان کے زیرسایہ آرایچ سی شیرگڑھ میں ہنگامی میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کرنے کے علاوہ ڈینگی کی مفت ٹسٹ بھی کرائے گیں۔اس موقع پر ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرکچکول خان نے مقامی میڈیانمائیدوں کو علاقہ میں موجود ڈینگی بخارپر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں موقع پر شیرگڑھ آرایچ سی  کے عملے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں ایمرجنسی حالت ہے اور موجود وسائل میں مریضوں کو دیگرمیڈیکل ٹسٹوں کے علاوہ بلڈکاونٹنگ ٹسٹ بھی مفت فراہم کیا جائے۔ڈاکٹرکچکول خان نے ہپستال میں ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی مریضوں کیلییمختص  بیس بستروں پرمشتمل وارڈکی قیام کی بھی منظوری دی اورہسپتال میں موجود میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں ایک ہفتہ کیلیئے منسوخ کرنے کی احکامات جاری کئیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ محکمہ صحت مردان کے ساتھ بہترین انتظامات موجودہیں