باجوڑ میں اربن فاریسٹریشن شجر کاری مہم کا آغاز 

  باجوڑ میں اربن فاریسٹریشن شجر کاری مہم کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں اربن فاریسٹریشن شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد،ڈی ایچ سی ایس او رفیق احمد نے ڈی سی کمپاونڈ میں اربن فاریسٹریشن مہم کے تحت پودے لگائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے محکمہ جنگلات ایس ڈی ایف او محمد الیاس کو کمپاونڈ میں مزید پودے لگانے اور صفائی کرنے کی ہدایت کی۔اربن فاریسٹریشن شجر کاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر،عوامی مقامات،سکول کالجز سمیت دیگر مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پر محکمہ جنگلات اور دیگر ضلعی انتظامیہ افسران موجود تھے۔