پشاور مچنی پولیس کے ہاتھوں اسلحہ سمگلر گرفتار

پشاور مچنی پولیس کے ہاتھوں اسلحہ سمگلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق بڈھ بیر مریم زئی سے ہے جو بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ کا کا رندہ ہے، ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پشاور کے راستے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی اسلحہ کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے دو عدد رائفل اور 14 عدد پستول برآمد کرنے سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو اسلحہ سمگلنگ کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ اعجازخان نے رنگ روڈ نزد پجگی روڈ ناکہ کے دوران ایک مشکوک گاڑی روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے دو عدد رائفل اور 14 عدد پستول برآمد کرکے ملزم انارگل ولد صالح محمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم بڈھ بیر مریم زئی کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم اسلحہ سمگلر گروہ سے ہے جو غیر قانونی اسلحہ پشاور کے راستے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے