دو رکنی خطرناک راہزن گروہ گرفتار،چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمد

دو رکنی خطرناک راہزن گروہ گرفتار،چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گل بہار پولیس نے خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان پشاور کے رہائشی ہیں جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیتمی موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہیں، ملزمان آئی ایم ای آئی نمبرات تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں جو چھینے گئے قیمتی موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھینے گئے 7عدد قیمتی موبائل فونزاور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ او موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق محمد عادل ولد داودخان نے تھانہ گلبہار پولیس کو اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل چھینے کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی   ایس ایچ او تھانہ گلبہار قاضی نثار نے دوران تفتیش مختلف جرائم پیشہ اور مشکوک کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز دو ملزمان سلمان ولد جان محمد اور کامل ولد دانش کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان پشاور کے رہائشی ہیں جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں جو قیمتی موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے  مجموعی طور پر چھینے گئے 7عدد قیمتی موبائل فونزاور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے