نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کی آباد کاری ار بحالی کا کام شروع

    نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کی آباد کاری ار بحالی کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور فوکل پرسن فلڈ ریلیف نوشہرہ خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں ریسکیو ریلیف آپریشن کے بعد بحالی اور آبادکاری کا کام شروع کردیا گیا۔ صوبائی حکومت کی بروقت کروائی کے نتیجے میں نوشہرہ میں سیلابی ریلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے آنے ولے پانی کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری منگوائی گئی ہے جس کے ذریعے آبادی کے علاقوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔خلیق الرحمان نے کہا کہ امدادی اشیاء کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ غیر مستحقین میں ریلیف اشیاء کی تقسیم برداشت نہیں ہر چیز کی خود نگرانی کر رہا ہوں اور مال مویشی، فصلوں اور دیگر نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جس کے بعد سیلاب زدگان کو مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہے۔