سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور مالی امداد اور تعاون جاری رہیگا

  سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور مالی امداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور مالی امداد اور تعاون جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر آفس بنوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاران و افسران رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہوں سے سیلاب متاثرین کی امداد کو یقینی بنائیں گے۔ بیان کے مطابق سکیل 1سے لے کر سکیل 04تک ایک دن کی تنخواہ، سکیل 05سے لے کر سکیل 16تک دو دن اور سکیل 17سے لے کر سکیل 22تک تین دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے رضاکارانہ طور پر جمع کرائیں گے۔ بیان میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) عون حید ر گوندل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین خود کو اکیلے نہ سمجھے ضلعی انتظامیہ ان کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔