سیلاب کی صورتحال‘ متاثرین کی بھرپور مالی مدد کی جائے ' عبد القدیر اعوان 

سیلاب کی صورتحال‘ متاثرین کی بھرپور مالی مدد کی جائے ' عبد القدیر اعوان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ سیلاب کی موجود ہ صورت حال جس سے آج ہم گزر رہے ہیں ہمیں اپنے بہن بھائیوں کے دکھ کا مداوا کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ توفیق دے کہ ہمارا ہر عمل اللہ کی رضا کے لیے خالص ہو اور اللہ کریم ہمارے اس عمل سے ہم سے راضی ہوں کوئی ایسا لفظ اور ایسا فقرہ ادا نہ کریں جس سے انہیں مزید تکلیف ہو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پل،ہماری تعمیرات اور ہمارے جو بند بنائے جاتے ہیں ان کی عمریں ختم ہو چکی ہوتی ہیں پھر بھی ہم گزارا کر رہے ہوتے ہیں ہم ایک دوسرے پر اعتراض تو کر رہے ہوتے ہیں لیکن اپنے حصے کے کام پر توجہ نہیں دیتے کہ میں کیا کر رہا ہوں اللہ کی رحمت ہمارے گناہوں سے بہت وسیع ہے لیکن توبہ شرط ہے اور توبہ یہ ہے کہ دوبارہ وہ عمل نہ دہرایا جائے اور نیک اعمال اختیار کیے جائیں انہوں نے کہا کہ جب کسی مخلوق پر مصیبت آتی ہے تو جو اس کے علاوہ اللہ کی مخلوق ہے وہ بھی ان مصیبتوں سے اثر انداز ہوتی ہیں۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔