چیف ایگزیکیٹوپسکومحمد جبار خان کے زیرنگرانی ای کھلی کچہری 

چیف ایگزیکیٹوپسکومحمد جبار خان کے زیرنگرانی ای کھلی کچہری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) پسکوانتظامیہ کی طرف سے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اہم اقدام اٹھائے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپسکو محمد جبار خان بتاریخ 03 ستمبر  بروز ہفتہ کو فیس بک لائیو کھلی کچہری کریں گے, جس کا دورانیہ صبح09:30  بجے سے 11:30 بجے تک ہوگا. تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران چیف ایگزیکٹیو پسکو محمد جبار خان اور تمام سرکلز کے ایس ایز اپنے سٹاف کے ہمراہ عوام کے مسائل آن لائن فیس بک پر سنیں گے اور آن لائن مسائل کو حل کریں گے یا ان کے مسائل کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گے. کھلی کچہری پسکو کا آفیشل فیس بک پیج پر  صبح 09:30  سے 11:30 بجے تک منعقد کی جائے گی