جاز نے ڈیجیٹل نیشن ویڈیو کریٹیویٹی ایوارڈ جیت لیا  

 جاز نے ڈیجیٹل نیشن ویڈیو کریٹیویٹی ایوارڈ جیت لیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے حال ہی میں سنگاپور میں منعقدہ جی ایس ایم اے موبائل 360 ایشیا پیسیفک کا ڈیجیٹل نیشن ویڈیو کریٹیویٹی ایوارڈجیت لیا ہے۔ڈیجیٹل نیشنز ایوارڈدراصل موبائل ٹیکنالوجی کی جانب سے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف قوموں کے سفر کو آگے بڑھانے میں معاونت کے اعتراف میں دیا جاتاہے۔اس دوران بنگلہ دیش، کمبوڈیا، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، نیپال، پاکستان، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویتنام سمیت گیارہ ممالک کی ویڈیوز موصول ہوئیں۔جاز کے چیف کمرشل آفیسر آصف عزیز نے کہا کہ،”ہم ایک ایسے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تیاری پریقین رکھتے ہیں جہاں بلاتفریق رنگ و نسل تمام طبقات میں رابطے کے  فوائدیکساں طورپر تقسیم کئے جائیں گے۔ہماری #SuperForChangeمہم سے ظاہر ہوتاہے کہ ڈیجیٹل صلاحیت کی بدولت کس طرح پسماندہ طبقات کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ہم جی ایس ایم اے کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایوارڈ پیش کیا۔“جی ایس ایم اے کے ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولین گورمن نے کہاکہ،”ڈیجیٹل نیشن ویڈیو کریٹیویٹی ایوارڈ اس بات کا اعتراف ہے کہ کس طرح موبائل ٹیکنالوجی سماجی فائدے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی فراہم کرتی ہے۔ پائیدار ڈیجیٹل نیشن کی حکمت عملی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم تک مکمل رسائی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم جازکی شروع کی گئی#SuperForChange مہم کی تعریف کرتے ہیں جو ہمیں یہ بتاتی ہے کہ کس طرح 4G نے امتیازی سلوک پر لوگوں کی آواز بلند کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔“

مزید :

کامرس -