ایم ایم بی ایل نے مائیکروفنانس بینک' کا اعزاز جیت لیا

ایم ایم بی ایل نے مائیکروفنانس بینک' کا اعزاز جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایک دہائی سے زائد عرصے سے کامیاب حکمت عملی جاری رکھنے والا پاکستان کے سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے برطانوی جریدے گلوبل بزنس آؤٹ لک (جی بی او) کا 'سب سے جدت انگیز مائیکروفنانس بینک۔ پاکستان 2022 'کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول سے ایم ایم بی ایل کی جانب سے ملک بھر میں جدت انگیز ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولیات کی رسائی میں اضافہ لانے سے متعلق مسلسل کاوشیں مزید مستحکم ہوں گی۔ جی بی او دراصل برطانوی جریدہ ہے جو بینکنگ، انشورنس، بروکریج، فنانس، نئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور دنیا بھر میں افراد اور کاروباری اداروں کی اپنے متعلقہ ممالک میں ویلیو ایڈیشن اور جدت پر زور دینے کے ساتھ قابل ذکر اثرات کی کامیابی مناتا ہے۔ اس اعزاز کے حصول سے ملکی بینکنگ کے نظام کو جدید بنانے میں ایم ایم بی ایل کا اہم کردار مزید مستحکم ہوجاتا ہے جو زیادہ اسمارٹ اور زیادہ موثر انداز سے مالیاتی خدمات تیار کرکے اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کو سہولیات فراہم کررہا ہے۔ 

مزید :

کامرس -