خانہ فرہنگ ایران کاڈاکٹر اکرم شاہ اکرام کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

خانہ فرہنگ ایران کاڈاکٹر اکرم شاہ اکرام کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے سابق پرنسپل، چیئرمین شعبہ فارسی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ادیب ڈاکٹر اکرم شاہ اکرام کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا. محمد رضا ناظری، قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے کہا ڈاکٹر اکرم شاہ فارسی زبان کے نامور ادیب اور شاعر ہیں جنہوں نے ہمارے دوست اور پڑوسی ملک پاکستان میں فارسی زبان کی حفاظت اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جعفر روناس، ڈی جی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران نے کہا، ڈاکٹر اکرم شاہ نے اپنی قیمتی زندگی کا زیادہ حصہ، قدیم فارسی تحریروں کے مطالعہ اور تحقیق میں صرف کیا جس کا ثمر ان کی اہم کتابیں اور درجن بھر کالم ہیں جو فارسی، اردو اور انگریزی زبان کے مختلف رسائل میں شائع ہوئے ہیں۔ ڈی جی خانہ فرہنگ نے مزید کہا آج بھی ڈاکٹر صاحب کے بہت سے طلباء  اس پاک خطے میں جہاں کہیں بھی ہیں انہی کی دکھائی ہوئی راہ پر گامزن ہیں اور خلوص دل سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈاکٹر وحیدالزمان طارق، ڈاکٹر اقبال شاہد، ڈاکٹر فرید شاہ نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر اکرم شاہ کی خدمات کو سراہا. تقریب میں مرادجان بوری بایوف چیئرمین ای سی او کلچرل انسٹیٹیوٹ ممالک تاجکستان اور ڈاکٹر حداد عادل چیئرمین سعدی فاونڈیشن ایران کے علاوہ ڈاکٹر پروفیسر اکرم شاہ مرحوم کی زندگی پر ایران کی بنائی ہوئی ڈاکومنٹری بھی تقریب میں دکھائی گئی۔