سندھ حکومت عوام کی داد رسی میں ناکام رہی،طاہر رشید چوہدری

سندھ حکومت عوام کی داد رسی میں ناکام رہی،طاہر رشید چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدور برائے قومی اسمبلی این اے 125 طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کئی دہائیوں سے صوبے پر قابض ہونے کے باوجود عوام کی داد رسی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد تو درکنار الٹا متاثرین کا مذاق اڑایا گیا۔اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں نے جب سیلاب سے متاثرہ عوام میں 50,50 روپے تقسیم کئے اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ عوام نے سیلاب کی صورتحال میں دیکھ لیا ہے کہ ملک کی دولت لوٹنے والے اور اس ملک پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والے نام نہاد لیڈر متاثرین کے درد کا مداوا نہیں کر سکے۔ 

ایسے میں عوام کے حقیقی لیڈر کی ایک کال پر لوگوں نے دل کھول کر امداد کی اور عمران خان نے چند گھنٹوں میں 5 ارب روپے سے زائد فنڈ اکٹھا کیا۔