تحریک انصافدوبارہ اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ ملک خالد فاروق کھوکھر

تحریک انصافدوبارہ اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ ملک خالد فاروق کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابقہ چیئرمین ملک خالد فاروق کھوکھر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کا دوبارہ خواب دیکھنا چھوڑ دے عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مسلسل تین سال عوام کا شدید استحصال کیا۔ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب ان غم زدہ حالات میں جلسے کرنے کی بجائے مرجانا چاہیے، اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کی رٹ لگانے والا اب خود پاؤں پکڑ کر این آراو مانگ رہاہے۔

 ،جوکہتا تھا کہ میں ان کو رلاوں گا اب خود رو رہا ہے، وہ اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ رہاہے،کپتان میچ ہار چکاہے،اب عمران خان کی چیخ و پکار بے کارہے۔ موجودہ ملکی مسائل پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہیں، وزاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات کو عبور کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،مسلم لیگ(ن) کے قائدین اپنی صلاحیتوں سے تمام بحرانوں کا خاتمہ ممکن بنائیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ(ن) لیگ کے سابق دورحکومت میں شرح ترقی تیزی سے بڑھ رہی تھی جسے تحریک انصاف نے اقتدار پر مسلط ہو کر زبوں حالی کا شکار کیااور عوامی مسائل میں اضافہ کر کے قوم کو بدحالی کی دلدل میں دھکیلا جس کا خاتمہ موجودہ حکومت وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے ر یکارڈز قائم کئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکو مت کو شاں ہے کہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی و بیروزگاری سمیت تمام درپیش مسائل کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جارہا ہے۔مسلم لیگ(ن)کے حکمرانوں کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانا ہے جس میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں۔