سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سب کو ایک قوم بننا ہو گا،عبدالغفار روپڑی

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سب کو ایک قوم بننا ہو گا،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی،لاہور (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)  مانگا منڈی  جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سب کو ایک قوم بننا ہوگا،قدرتی آفات ہمارے لئے آزمائش ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے  ہم اسلام کے اصولوں کو پامال کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیے اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے حکمران اور سیاسی شخصیات بھی بیانات سے نہیں عملی طور پر علاقوں میں جا کر لوگوں کی مدد کریں ہیلی کاپٹروں کی بجائے ان لوگوں درمیان پہنچ کر داد رسی کریں انہوں نے تمام مخیر حضرات سے متاثرین کی امداد کرنے کی خصوصی اپیل کی  بلوچستان. سندھ اور جنوبی پنجاب میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے حافظ عبدالغفار روپڑی نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے