محکمہ تعلیم نے آن لائن داخلہ میں آسانی کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا

محکمہ تعلیم نے آن لائن داخلہ میں آسانی کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر) عظم سلیمان خان کی ہدایت پر محکمہ اعلی تعلیم نے آن لائن داخلہ سسٹم کے ذریعے اپلائی کرنے والے طالبعلموں کی مشکلات کے حل کیلئے ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن کے دفترمیں ریڈریسل سیل قائم کر دیا ہے۔  ایک بیان میں بتایا کہ محتسب آفس کی مداخلت پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سرائے عالمگیرگجرات کی عمارت کی7.6 ملین روپے سے مرمت کرکے بلڈنگ کوسکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 ایک دوسری درخواست پر کارروائی کے نتیجے میں خوشاب کے شکایت کنندہ عتیق الرحمان کی گلی میں ساڑھے تین لاکھ روپے سے پائپ لائن بچھا دی گئی ہے جس سے مقامی لوگوں کوپینے کا صاف پانی میسرآیا ہے۔ بہاولپورکے محمدشہزادکی ایک علیحدہ درخواست پرعملدرآمد کے نتیجے میں حاصلپورمیں محکمہ تعلیم کے تین ملازمین کوابتدائی محکمانہ انکوائری میں قصوروارثابت ہوئے ہیں لہذا ان کے خلاف ضلعی تعلیمی اتھارٹی بہاولپورکوپیڈاایکٹ 2006 کے تحت باقاعدہ انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کی ہدایت پر محکمہ انہارنے وہاڑی میں 13لاکھ روپے سے نہری پل کی مرمت کرکے لوگوں کوایک مقامی نہرکے آرپارگزرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ دریں اثنا ساہیوال کیایک شہری مبشراقبال کی درخواست پر محتسب آفس کی کارروائی کے نتیجے میں 73,800روپیسے عوامی گزرگاہ کے حفاظتی جنگلے کی مرمت کروا دی گئی ہے۔