وابستگان سندر شریف،الاخیار فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ

      وابستگان سندر شریف،الاخیار فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پاکستان تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم سید حبیب عرفانی چشتی سجادہ نشین دربار عالیہ سند ر شریف اور صدرالاخیار فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) پنجاب سید محمد اخیار حبیب عرفانی چشتی کی ہدایات پر وابستگان سندر شریف اورالاخیار فاؤنڈیشن کے کارکنان نے لاہور میں عرفانیہ میڈیکل سنٹر راوی روڈ پھر فانیہ میڈیکل سنٹر سندر شریف عرفانی میڈیکل سنٹر نواں کوٹ عر فا ن پینٹر مغلپورہ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کیمپ لگائے،ترجمان حیدر علی چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جار ہا ہے۔

،امدادی سامان میں خشک راشن، آنا،خشک دودھ کھجور یں، جوسز، دالیں، گھی،اور دیگر اشیاء خوردونوش کے علاوہ کپڑے سوٹ کمبل وغیر ہ شامل ہیں۔