دعوت اسلامی کا 41واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

    دعوت اسلامی کا 41واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)تبلیغ قر آن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کا آج ملک بھر میں 41یوم تاسیس منایا گیا۔ملک بھر میں دعوت اسلامی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے۔لاہور میں مرکزی تقریب فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری تھے۔جوہر ٹاؤن  میں لگائے امدادی کیمپ میں شہریوں کی جانب کثیر تعداد میں امدادی سامان نقد رقوم،راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء  فلڈ ریلیف کیمپ میں جمع کرائی گئیں۔اس موقع پر دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اب تک ملک بھر میں 20کروڑ سے زائد کی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کر چکی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ لوگوں کو پکا ہوا کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔ایف جی آر ایف کے تحت ہزاروں راشن کے تھیلے متاثرین میں تقسیم کر چکے ہیں۔بے گھر افراد کے لیے دعوت اسلامی کی جانب ٹینٹ سٹی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔متاثرین کو طبی امداد دینے کا عمل جاری ہے اور جانوروں کی میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا الیاس قادری کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع تمام زمہ داران،اور تمام قافلوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں  میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔