الکبیر ٹاؤن مارکیٹ کمیٹی کے الیکشن،چوہدری کاشف شہزاد صدر منتخب

  الکبیر ٹاؤن مارکیٹ کمیٹی کے الیکشن،چوہدری کاشف شہزاد صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ(نامہ نگار) الکبیر ٹاؤن کی مارکیٹ کمیٹی کے سالانہ الیکشن مرکزی دفتر میں ہوئے جس میں چوھدری کاشف شہزاد صدر، حافظ زوہیب احمد، میاں صفت اللہ سینئر نائب صدر،ساجد اشفاق، محمد اعظم بھٹہ، امین بٹ نائب صدور، حافظ حیدر احسان جنرل سیکرٹری، چوہدری ندیم انور انفارمیشن سیکرٹری، راجہ زاہد انور فنانس سیکرٹری، عبدالرؤف بٹ، عابد شہزاد اور فرحان افضل ایگزیکٹو ممبرز منتخب ہوئے۔ چیئرمین الکبیر ڈویلپرز چوہدری اورنگزیب، جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ الکبیر ٹاؤن خرم شہزاد نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر چیئرمین الکبیر ٹاؤن اور امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 143 چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ تمام عہدیدار اور دیگر سٹاف الکبیر ڈویلپرز کے معیار اور عوامی اعتما دکو برقراررکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الکبیر ڈویلپرز نے صارفین کے لئے بہترین پراجیکٹ متعارف کرائے جن میں جدید دورکی تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے ہیں۔

  الکبیر ٹاؤن کی روایت ہے کہ اپنے صارفین کو سستے اور معیاری گھر بروقت مکمل کر کے دیتے ہیں۔ اس موقع پر نومنتخب صدر کاشف شہزاد نے کہا کہ چیئرمین چوہدی اورنگزیب اور صارفین الکبیر ٹاؤن کی توقع کے مطابق پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دینگے۔