عوام کے مسائل حل کرنا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح،شعیب خضری

    عوام کے مسائل حل کرنا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح،شعیب خضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) تحریک انصاف این اے 125 سے ایم این اے کے امیدوار رانا جاوید عمر،سینئررہنما چوہدری خالد محمود گجر، احمد رشید بھٹی اور چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری کی ہدایت پر رانا شعیب علی خضری سابقہ فوکل پرسن ٹائیگر فورس تحصیل رائیونڈ اور زونل آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی سید علی رضا سے صفائی ستھرائی کے مسائل حل کروانے کیلئے میٹنگ، زونل آفیسر سید علی رضا نے سٹاف کو فوری طور پر علاقے کو کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں سپروائزرز وسیم بھٹی، شہزاد بھٹی،حاجی یعقوب اور ملک راشد شام  موجود تھے۔  میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  شعیب علی خضری نے کہاکہ مانگا منڈ ی کی یونین کونسلوں 263,265 266 میں مختلف علاقوں میں سیوریج کے درینہ مسائل کو حل کردیا گیاہے۔


،عوام کے مسائل حل کرانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔