شہریوں کی تعلیم اور صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے،عامر جان

شہریوں کی تعلیم اور صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے،عامر جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کمشنر عامر جان نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل شہریوں کی امانت ہیں،ان کی تعلیم اور صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت اورانہیں جدید شہری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔شہریوں کی مشاورت اورمعاونت سے شہری مسائل کا پائیدار حل تلاش کریں گے۔پولیومہم کی کامیابی اورڈینگی مچھر سے نجات کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ ی جائے گی وہ اپنے آفس میں ڈاکٹر ا ے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی،جنرل سیکرٹری اورسینئر کالم نگار ڈاکٹرشوکت بابر ورک کی قیادت میں ورلڈکالمسٹ کلب کے نمائندہ وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ناصراقبال خان،سینئر نائب صدرقاضی سعد اختر، سینئر کالم نگار میاں حبیب ایم ڈی واسا، چیف کارپورریشن آفیسر علی بخاری اوردوسرے ضلعی محکموں کے آفیسرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے عامرجان کو ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے دور ہ کی باضابطہ دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔

 عامر جان نے مزید کہا کہ خستہ حال عمارات شہریوں کیلئے خطرہ ہیں،ان کیخلاف منظم آپریشن کیاجائے گا۔ ضروریات زندگی کے نرخوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہرلاہورکوسیروسیاحت کامرکز ومحور بنانے کیلئے اسے ماڈل سٹی بنا ناہوگا۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے میں اورمیراسٹاف چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔صفائی ستھرائی نصف ایمان ہے،روزانہ نمازفجر کے بعد مختلف ٹا?نزاوراہم مقامات کاوزٹ کیاکروں گا،گندگی برداشت نہیں کی جائے گی۔عامر جان نے ڈاکٹرشوکت بابر ورک کی شعبہ صحت اورشعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات کوسراہا۔انہو ں نے کہا کہ صلہ رحمی کے تحت مستحق ومفلس طبقات کی ویلفیئر کیلئے کام کرنیوالے معاشرے کاسرمایہ افتخار ہیں۔ریاست کی تعمیروترقی کیلئے صحافت کے صحتمند کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔