جماعت اسلامی کے فرید پراچہ کا دورہ نورتھیلسمیا فاؤنڈیشن

جماعت اسلامی کے فرید پراچہ کا دورہ نورتھیلسمیا فاؤنڈیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید پراچہ نے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر بشیر احمد اور سجاد احمد چیمہ نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے بچوں کا حال پوچھا ان کے ساتھ وقت گزرا اور تحائف تقسیم کئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شادی سے پہلے تھلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون پاس کرے تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سب مخیر خضرات سے اپیل کی۔ سیلاب متاثرین کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن دن رات کام کر رہی ہے۔ڈائریکٹر نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن سجاد احمد چیمہ نے بتایا کہ تمام سٹاف اپنی ایک دن کی تنخواہ اور تمام ڈائریکٹرز بھی سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔