کامسیٹس یونیورسٹی میں حج اور عمرہ کے لئے چوتھی قرعہ اندازی

کامسیٹس یونیورسٹی میں حج اور عمرہ کے لئے چوتھی قرعہ اندازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کامسیٹ یونیورسٹی لاہور کیمپس کا احسن اقدام، یونیورسٹی سٹاف کیلئے حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے خصوصی سکیم کے تحت چوتھی قرعہ اندازی کا انعقاد، خصوصی سکیم کی منظوری اپریل دو ہزار اٹھارہ میں دی گئی تھی، سکیم کا مقصد باہمی اشتراک سے قائم فنڈز کے ذریعے  بذریعہ قرعہ اندازی خوش قسمت سٹاف کو حج اور عمرے کی سعادت  حاصل کرانا ہے، ریکٹر کامسیٹ یونیورسٹی لاہور کیمپس پروفیسر افضل تبسم نے کہا کہ اس سکیم کے تحت تمام سٹاف کو دعوت دی گئی کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے مخصوص رقم اس فنڈ کیلئے مختص کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ایسے تنخواہ دار طبقے کی معاونت کرنا ہے جن کے لیے یکمشت اس سعادت کے لئے انتظامات مکمل کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے. اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس لاہور کا کہنا تھا کہ کامسیٹس انتظامیہ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے سٹاف کی نا صرف تدریسی میدان میں معاونت کی جائے بلکہ ان کے نجی معاملات میں بھی ہر طرح سے آسانیاں پیدا کی جائیں, حج و عمرہ سکیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

.  اس سکیم کے تحت آج چوتھی بار قرعہ  اندازی کا انعقاد ہوا اور اس سے قبل پانچ خوش نصیب عمرہ اور دو حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، قرعہ اندازی کا اہتمام بھی شفافیت یقینی بنانے کیلئے کامیسٹ یونیورسٹی کی آئی ٹی ٹیم  کے بنائے گئے خصوصی  سافٹ ویئر کے ذریعے کی جاتی ہے، اس وقت یونیورسٹی کے تین سو انسٹھ  ملازمین اس فنڈ کے متحرک رکن ہیں. اس موقع پر تمام انتظامات کی نگرانی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر سہیل ریاض نے کی. جبکہ میڈیا کوریج کے فرائض شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ اور طلبہ نے احسن طریقے سے سر انجام دیے.