سیلاب متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے،سید ناصر شاہ 

سیلاب متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے،سید ناصر شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پنو عاقل(این این آئی)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصت حسین شاہ نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رات گئے پنو عاقل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے متاثرین سے سہولیات بارے معلومات لیں اور انہیں درپیش مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ناصر شاہ نے متاثرین سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ہم سب کو خاص ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔صوبائی وزیر نے متاثرین کے مطالبے پر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرنے کی ہدایت کی۔وزیر بلدیات سندھ نے کہاکہ متاثرین کو خیمے اور تین ٹائم کا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ جن کے گھر گر گئے ہیں، ان کو نئے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں گے، جس پر سیلاب متاثرین نے جیئے بھٹو اور سندھ حکومت زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

مزید :

صفحہ اول -