ایف آئی اے نے سابق سپیکر  اسد قیصر کو 5ستمبر کو طلب کر لیا

    ایف آئی اے نے سابق سپیکر  اسد قیصر کو 5ستمبر کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 5ستمبر کو طلب کر لیا۔ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو طلب کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو یہ چوتھا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسد قیصر کو 11، 18اور 29اگست کو طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 2بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
 اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -