سندھ میں سیلابی ریلے ایک کے بعد  دوسری تحصیل کو متاثر کرنے لگے

سندھ میں سیلابی ریلے ایک کے بعد  دوسری تحصیل کو متاثر کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دادو(این این آئی)سندھ میں بارش اور سیلابی ریلے ایک کے بعد دوسری تحصیل کو متاثر کرتے جارہے ہیں۔دادو میں سیلاب کا دباؤ برقرار جبکہ خیرپور ناتھن شاہ شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ میہڑ اور جوہی شہر کے چاروں طرف بھی پانی ہی پانی ہے۔شہروں کو بچانے کے لیے رِنگ بند کی مضبوطی کا کام جاری ہے جبکہ میہڑ کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب اور بلوچستان جانے والی ٹریفک 3 روز سے بند ہے۔قومی شاہراہوں کی بندش یا متاثر ہونے سے امدادی ٹیموں کو بھی متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔شہدادکوٹ کو بچانے کے لیے شہر کو ملانے والی شاہراہ کو 3 مقامات پر کٹ لگا دیئے گئے، جس سے اطراف کے 100 دیہات زیرِ آب آگئے۔مٹیاری کے قریب روہڑی کینال کا گیٹ چھنڈن موری کے مقام پر ٹوٹ گیا، جس سے خیرپور کی تحصیلیں کوٹ ڈیجی اور ناراب بھی زیرِ آب ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات اور بیماریاں سر اٹھانے لگی ہیں جس کے باعث متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -