عمران خان کے گجرات جلسے کی جھلکیاں 

عمران خان کے گجرات جلسے کی جھلکیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گجرات جلسے کے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا خصوصی شکریہ ادا اور بہترین انتظامات کو سراہا،ظہور الٰہی سٹیڈیم کے باہر شہریوں کیلئے مفت حلوہ پوری، نان چنے کا اہتمام کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے فری ناشتہ اور دوپہر کا کھانا کھایا،لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سڑکوں پر لگائی گئی سکرینوں پر جلسے کی کارروائی دیکھی،عمران خان، پرویز الٰہی کنجا ہ ہاؤس سے ظہور الٰہی سٹیڈیم کیلئے روانہ ہوئے تو راستے میں سڑک کے دونوں اطراف شہریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور گاڑیوں پر پھول نچھاور کیے،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے اپنے خطاب میں عمران خان کو وزیر اعظم کہہ کر پکارا، وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے جلسے میں بھرپور شرکت پر خواتین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
جھلکیاں 

مزید :

صفحہ اول -