مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں: چیف سیکرٹری

مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں: چیف سیکرٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور (سٹاف رپورٹر) سرکاری ملازمین کی جانب سے سو ل سیکرٹیریٹ پشاور میں لگائے گئے امدادی کیمپ میں سیلاب متاثرین کے لئے جمع شدہ امداد چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین کیلئے روانہ کردی گئی۔ امدادی سامان میں 200 خاندانوں کیلئے ایک مہینے کا راشن، کپڑے اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیائے ضروریہ موجود ہیں - اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے سول سیکرٹریٹ کوآرڈینیشن کونسل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، متاثرہ خاندانوں کی واپسی اور ان کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیحات میں  شامل ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری و نیم سرکاری، پرائیویٹ  اداروں، این جی اوز، سوشل ورکرز، طب سے وابستہ افراد جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کے لئے اپنا وقت نکالا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اس صوبے یا ملک کو کوئی مشکل پیش آئی ہے تو عوام سمیت تمام اداروں چاہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ سکولز عملہ ہو یا ہسپتال کا عملہ سب نے مل کر مشکل کو  شکست دی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بنگش نے کہا کہ اس ضمن میں پوری قوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنے لوگوں کا اسی طرح مل جل کر ساتھ دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -