افغان صوبہ ہرات کی مسجد میں دھماکہ، طالبان حامی مذہبی سکالر سمیت20نمازی شہید

افغان صوبہ ہرات کی مسجد میں دھماکہ، طالبان حامی مذہبی سکالر سمیت20نمازی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایک مرتبہ پھر مسجد کے دروازے پر زور دھماکہ ہوا جس میں افغان طالبان کے حامی و نامور مذ ہبی سکالر سمیت 20 افراد شہید ہو گئے۔عر ب میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد کے دروازے پر اسوقت زوردار دھما کہ ہوا جب ملک کے معروف مذہبی سکالر مجیب الرحمان انصاری محافظوں کے ہمراہ وہاں آئے تھے، اور اس دوران مسجد میں نماز جمعہ کی تیار یا ں کی جا رہی تھیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور طالبان اہلکارو ں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔ ریسکیو ادارے نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔افغان طا لبا ن کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا بم دھماکے میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ ملک کے معروف مذہبی سکالر کی شہادت افسوسناک ہے۔اْدھر گورنر ہرات مولوی حمید اللہ متوکل نے دھماکے میں طالبان کے حامی مجیب الرحمان انصاری کی شہاد ت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان کے محافظ اور نمازی بھی شہید ہوگئے ہیں۔جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے بتایا شہید ہونیوا لوں کی تعداد 20کے قریب ہے اور اس وقت دیگر افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے،الجزیرہ کے مطابق ابھی تک دھما کے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد سے طالبان کی گاڑیوں، مساجد اور اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری اکثر اوقات داعش قبول کرتی رہی ہے۔
ہرات دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -