موجودہ قومی سانحے کے پیش نظر آئیپاایوارڈز ملتوی

 موجودہ قومی سانحے کے پیش نظر آئیپاایوارڈز ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(پ ر)بانی علی ملک اور مختار احمد کے زیر اہتمام رواں سال کے آخر میں ہونے والے پانچویں بین الاقوامی پاکستان پرسٹیج ایوارڈزآئیپا 23مارچ 2023ء تک ملتوی کردیئے گئے۔اس بات کا اعلان علی ملک کی جانب سے ایک پریس اعلامیئے میں کیاگیا۔ انہوں نے کہا ”ملک میں ہونے والے سانحے کی وجہ سے ہونے والی قیمتی جانوں اور املاک کے بے پناہ نقصان کا ہمیں شدید رنج ہے‘ ہماری قوم گزشتہ چند ماہ سے شدید مشکلات کا شکا رہے‘سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ہمیں بہت بڑے مالی خسارے کا سامنا ہوگا‘ بدترین بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے‘ ہمیں اس سے نمٹنے کیلئے اپنی پوری توانائی لگاتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔“مختار احمد نے کہا ”موجودہ صورتحال میں ہم جو کچھ بھی کریں گے وہ سمندر میں قطرے کی مانند ہوگا لیکن آزمائش کی اس گھڑی میں ضرورت اس امر کی ہے کہ  ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اپنے ہم وطنوں کے دکھوں اور تکالیف کے مداوے کی کوشش کی جائے۔“