ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی: انجینئر خرم دستگیر

ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی: انجینئر خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر توانائی (پاورڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چند ایک کے علاوہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ہماری منسٹری کے تمام سینئر افسران بحالی کے کاموں کیلئے مختلف صوبوں اور جگہوں پر مامور کئے گئے ہیں جو  بحالی عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ گیپکو افسران و ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ تقریباََ ڈیڑھ کروڑ روپے وزیر اعظم کے قائم کردہ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دینا نہایت قابل تحسین ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں گیپکو سمیت تمام پاور سیکٹر کارکن اپنے سیلاب زدہ ہم وطنوں کی مدد کیلئے پورے جوش و جذبہ کے ساتھ مستعد ہیں، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے 3سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو و زرعی صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کئے جانے سے 2کروڑ 23لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گاجو کہ صارفین کی کُل تعداد کا تقریباََ 75فیصد ہے یعنی ہر 4 میں سے 3صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دے دیا گیا ہے جس کا براہ راست فائدہ صارفین کو اگست کے بلوں میں حاصل ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں غریب کی جھونپڑیوں میں جاکر ان کے سر پر ہاتھ رکھا ہے جبکہ میں بھی وزیر اعظم کی ہدایت پر پچھلے 9دن کے پی کے اور سندھ میں تھا،ملک میں چند ایک جگہوں پر ٹرانسمیشن ٹاور گرنے سے بجلی کی فراہمی میں مسئلہ آ رہا ہے مگر بہت جلد نئی فونڈیشنز بنا کر نئے ٹاور کھڑے کر دیئے جائیں گے،سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے ہمارے تمام ملازمین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
خرم دستگیر