جامعہ کراچی کے شعبہ آئی ٹی کی کمپیوٹر لیب کی خستہ حال چھت گر گئی

  جامعہ کراچی کے شعبہ آئی ٹی کی کمپیوٹر لیب کی خستہ حال چھت گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی کمپیوٹر لیب کی خستہ حال چھت گر گئی ہے۔حیاتیاتی کیمیا سمیت متعدد شعبہ جات کی چھتیں اور رہداریاں بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہیں جس پر گزشتہ 15 برس سے شعبہ انجینئرنگ سمیت کسی بھی شعبہ نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔گزشتہ روز جامعہ کراچی کے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کی چھت گر گئی ہے۔چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملبے تلے دو سے تین ایئر کنڈیشن اور 24 سے زائد کمپیوٹر اور دیگر متعلقہ سامان مکمل طور پر ٹوٹ کر تباہ ہوچکا ہے۔