آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2140 روپے تک پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا فی کلو 107 روپے تک پہنچ گیا ، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہو گیاہے ۔پنجاب ، کے پی کے مقابلے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہواہے ، حالیہ ہفتے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 ، حیدر آباد میں 140 روپے تک مہنگا ، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک ہے ، پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک کا ہے ۔

مزید :

قومی -