دپیکا پیڈوکون نے کپل شرما کے ساتھ نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا اعلان کردیا

دپیکا پیڈوکون نے کپل شرما کے ساتھ نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا اعلان کردیا
دپیکا پیڈوکون نے کپل شرما کے ساتھ نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا اعلان کردیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پیڈوکون نے کامیڈین سٹار کپل شرما کے ساتھ ایک نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے شو ’میگا بلاک بسٹر‘ کا پوسٹر اپلوڈ کیا ہے جس کے مطابق شو کا ٹریلر چار ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

257ee584cefce8782453ab639e146090

معروف کامیڈین کپل شرما نے بھی ’میگا بلاک بسٹر‘ کا پوسٹر اپلوڈ کیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ والی (تصویر) میرے فین کیلئے، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

3a7774a2df22bbf66f024e7bc4defd58

’میگا بلاک بسٹر‘ میں دپیکا پیڈوکون اور کپل شرما کے ساتھ بھارتی کرکٹر روہت شرما، کرشنان اور راشمیکا مینڈینا بھی اہم کرداروں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

a3613821d9fb55b0218491e7948a803b

شو کے اعلان کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹارز کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ شو کے ٹریلر کے منتظر ہیں۔

مزید :

تفریح -