ایشیا ءکپ سپر 4 مرحلہ، افغانستان اور سری لنکا آج کتنے بجے مد مقابل ہوں گے ؟ درست وقت جانئے 

ایشیا ءکپ سپر 4 مرحلہ، افغانستان اور سری لنکا آج کتنے بجے مد مقابل ہوں گے ؟ ...
ایشیا ءکپ سپر 4 مرحلہ، افغانستان اور سری لنکا آج کتنے بجے مد مقابل ہوں گے ؟ درست وقت جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آج سے ایشیا ءکپ میں سپر فور مرحلے کا آغاز ہونے جارہاہے جس کے پہلے میچ میں سری لنکا اور افغانستان آمنے سامنے ہونے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہو گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سری لنکا اور افغانستان اس سے قبل ایشیاءکپ کے سب سے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوئے تھے جس میں افغان ٹیم نے سری لنکا کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے اور ہدف محض 10 اوورز میں ہی عبور کر لیا ۔
پہلے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جسے افغانستان نے صرف2 وکٹوں کے نقصان پر 10.1 اوورز میں عبور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ۔
سری لنکا کی ٹیم میں داسن شناکا ، چارتھ اسالنکا، اشین بندارا، دنیش چندی مال ، ڈی سلوا، دھننجے ڈی سلوا، نوانیڈو فرنینڈو، آسیتھا فرنینڈو، دانو شکا گنا تھیلا کا ،پراوین جیا وکرما، چمیکا کرونارتنے، پرمود مدوشن ، دلشان مدوشنکا، کوشل مینڈس، پتھم نسانکا، متھیشا پاتھیرانا،بھانوکا راجا پاکسے، مہیش تھیکشنا، جیفری وینڈر سے شامل ہیں ۔
افغانستان کے سکواڈ میں محمد نبی، نجیب اللہ زردان، اسفر زازئی ، عظمت اللہ عمر زئی ، فرید احمد، فضل الحق فاروقی ، حشمت اللہ شاہدی ، حضرت اللہ زازئی ، ابراہیم زردان ، کریم جنت ، مجیب الرحمان ، نوین الحق ،نور احمد ، رحمان اللہ گرباز، راشد خان ، سمیع اللہ شنواری شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -