بھارت میں شہری نے حاملہ گائے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں شہری نے حاملہ گائے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بھارت میں شہری نے حاملہ گائے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں شہری نے حاملہ گائے کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے منگل کو  عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 14 دن  کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

اے بی پی کے مطابق  یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست بنگال کے علاقے پراگناس میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے گائے کے مالک کی شکایت کے بعد 29  سالہ ملزم پرادیوت بھویا کو حاملہ گائے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ملزم بکریاں،کھیتوں سے سبزیاں  اور گاڑیاں چرانے کا ریکارڈ یافتہ ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق گائے کے مالک اور اس کے اہل خانہ نے شکایت کی کہ ان کا پڑوسی، پرادیوت کچھ دن پہلے ان کے گھر کے پیچھے مویشیوں کے شیڈ میں داخل ہوا اور ان کی ایک گائے کو زیادتی کا نشانہ بنایا,  گائے کی آدھی رات کو موت ہوگئی تھی۔