لندن میں ہائی کمشنر معظم احمد خان  کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی 

لندن میں ہائی کمشنر معظم احمد خان  کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر ...
لندن میں ہائی کمشنر معظم احمد خان  کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) ہائی کمشنر معظم احمد خان نے  پاکستانی تارکین وطن، برطانیہ میں مقیم خیراتی اداروں، تاجروں، پیشہ ور افراد، مذہبی رہنماؤں اور کونسلرز کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور بین الاقوامی امداد کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ 
 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے  سیلاب سے ہونے والی وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بین الاقوامی امداد کی ضروریات سے آگاہ کیا اور برطانوی حکومت کی جانب سے 16.5 ملین پاؤنڈ کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ ہائی کمشنر نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے اسلامک ریلیف اور مسلم ہینڈز جیسے برطانوی خیراتی اداروں کو سراہا۔ انہوں نے یو کے ڈیزاسٹرز ایمرجنسی کمیٹی (DEC) کی پاکستان میں سیلاب کی اپیل کو بھی سراہا۔

 شرکاء کو حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی  آگاہ کیا گیا۔ یو بی ایل یو کے میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے کھولے گئے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ اور پاکستان میں قائم دیگر متعلقہ اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات شیئر  کرنے کے علاوہ  شرکاء کو مشن میں فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن یونٹ (ایف آر سی یو) کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو کہ یوکے کی طرف سے سیلاب کی امدادی کوششوں کے لیے فوکل پوائنٹ ہے۔ تقریب میں یونائیٹڈ بینک برطانیہ اور پی آئی اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔