بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی، پولیس نے کئی ایجنٹ گرفتار کرلیے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی، پولیس نے کئی ایجنٹ گرفتار کرلیے
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی، پولیس نے کئی ایجنٹ گرفتار کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی کرنے پر بااثر ایجنٹ مافیا کے خلاف عمرکوٹ کی مقامی سماجی تنظیم"پاکستان نیشنل پیس کمیٹی انٹرنیٹ ہارمنی انسانی حقوق ہیومن رائٹس" میدان میں آگئی،  احتجاج کےبعد  ایجنٹ مافیا کے خلاف پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے ملک میں شدید سیلابی بارشوں کے متاثرین کی مدد کےلیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پچیس ہزار روپے کی قسط جاری کی   جس کےبعد بااثر ایجنٹ مافیا سرگرم ہوگیا  اور ان متاثرین کی امدادی رقم میں سے دو سے تین ہزار روپے تک کی کٹوتی کرنا شروع کردی ، کمیشن ایجنٹ مافیا کےخلاف سماجی تنظیم "این پی سی آئی ایچ ای " نے پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کمیپ لگا کر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا،  پانچ روز کے مسلسل احتجاج اور بھوک ہڑتالی کمیپ کے بعد انتظامیہ و پولیس حرکت میں آگئی اور امدادی رقوم میں کٹوتی کرنےوالوں کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے متعدد ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

 این پی سی آئی ایچ ای کے رہنماؤں حاجی عرس کھارٹ ،ڈاکٹر پارومل،فقیر عبداللہ بھنبھرو ، میر معشوق پلی ،ماسٹر یونس نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بااثر ایجنٹ مافیا غریبوں کا خون چوس رہاہے، ہم ڈسٹرکٹ سیشن جج عمرکوٹ ، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ،ایس ایس پی عمرکوٹ   سمیت بالا افسران کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے احتجاج کا نوٹس لیا اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدادی رقم میں کٹوتی کرنےوالے بااثر ایجنٹ مافیا کےخلاف کارروائی کی، متاثرین سیلاب  کو اس بااثر ایجنٹ مافیا سے نجات دلائی جائے ۔