پہلی بار ایسے انقلابی دیکھے ہیں جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع کردیں: طلال چوہدری

پہلی بار ایسے انقلابی دیکھے ہیں جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع کردیں: طلال ...
پہلی بار ایسے انقلابی دیکھے ہیں جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع کردیں: طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے عمران خان پر وار کہا پہلی بار ایسے روتے ہوئے انقلابی دیکھے ہیں جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع ہوجاتے ہیں، خان صاحب انارکلی والے ڈائیلاگ نہ ماریں۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا خان صاحب مقبولیت کے ڈرامے صرف اس لیے کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلے بھاگنے کی عادت ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ارکان کو سزا ہوئی، نااہل کیا گیا، کسی نے کچھ نہیں کہا، عمران خان کو نوٹس کیا گیا تو کہا گیا کہ یہ تو ظلم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، کے پی، گلگت اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں زیادہ ذمہ داری تحریک انصاف کی ہے، کہاں ہے پی ٹی آئی؟طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب آپ توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنے کیلئے جلسے کررہے ہیں۔