پنجاب میں 14محکمے بغیر  وزراء کے کام کر رہے ہیں ، تفصیلات جانیے

    پنجاب میں 14محکمے بغیر  وزراء کے کام کر رہے ہیں ، تفصیلات جانیے
    پنجاب میں 14محکمے بغیر  وزراء کے کام کر رہے ہیں ، تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں 14محکمے بغیر وزراء کے کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے 36 و زرا ء تھے جبکہ شہباز شریف کے 34وزرا ء تھے تاہم اب وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی کابینہ میں 22وزراء، 5مشیر اور 5معا و ن خصوصی ہیں۔پنجاب میں اس وقت 14محکمے بغیر وزرا ء کے ہیں اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پاس 14محکموں کا قلمدان ہے۔ محکمہ اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، سپیشل ایجوکیشن،محکمہ آبپاشی، محکمہ لٹریسی، ایم پی ڈی ڈی، پی اینڈ ڈی،پراسیکویشن، محکمہ اوقاف اور انسانی حقوق کی وزارتیں بغیر وزراء کے ہیں۔