عامر خان کی فلم" لال سنگھ چڈھا "کے بعد عالیہ اور رنبیر کی فلم "براہماسترا "بھی مشکل میں پھنس گئی

عامر خان کی فلم" لال سنگھ چڈھا "کے بعد عالیہ اور رنبیر کی فلم "براہماسترا "بھی ...
عامر خان کی فلم
سورس: @instagram/aliaabhatt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(دیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ معروف اداکار عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا ک"ے بعد اب بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم "براہماسترا "بھی مشکل میں پھنس گئے۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ ماہ میں کئی فلموں کا بائیکاٹ کیا گیا جن میں عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا "بھی شامل ہے،اس فلم کے خلاف مہم، بائیکاٹ اور نفرت انگیز پوسٹس پھیلا کر اسے مکمل طور پر ناکام بنانے کے بعد اب بھارتی صارفین بالی وو ڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم "براہماسترا "کو فلاپ کرانے پر لگے ہوئے ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم "گنگوبائی "کی مقبولیت ،شادی اور ماں بننے کے بعد شہر ت بلندیوں کو چھونے لگی، لیکن اداکارہ اس وقت مشکل کا شکار ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین کو عالیہ کے شوہر، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے رویے سے اختلافات ہیں اب وہیں عالیہ بھٹ کا ایک بیان ان کیلئے مشکل بن گیا ۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین ’بائیکاٹ براہماسترا‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ان کی فلم کے خلاف مہم سمیت عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس بائیکاٹ کی وجہ عالیہ بھٹ کے بیا ن کو قرار دیا جا رہا ہے کہ "اگر لوگ مجھے یا میری فلموں کو پسند نہیں کرتے تو میری فلمیں نہ دیکھیں"۔دوسری جانب رنبیر کپور کو ایک پرانے شو کے دوران گائے کے گوشت کو پسندیدہ غذا قرار دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کی جانے والی عالیہ اور رنبیر کی فلم ’براہماسترا‘ نمائش سے قبل ہی مشکل میں پھنس گئی۔


واضح رہے کہ فلم "براہماسترا" کی عکس بندی اور تشہیر پر تاحال تقریباً 410 کروڑ خرچ ہو چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم 3 حصوں پر مشتمل ہے جسے ہندی زبان کے علاوہ دیگر 4 بھارتی علاقائی زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا"، اکشے کمار کی "رکشا بندھن" اور وجے دیوراکونڈا کی فلم "لائگر" بھی بائیکاٹ مہم کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید :

تفریح -