مخیر حضرات ایک ہی جگہ کی بجائے امداد ہر شخص تک پہنچانے کیلئے ہم سے ملیں ، چیئرمین نیشنل فلڈ رسپانس میجر جنرل محمد ظفر اقبال

مخیر حضرات ایک ہی جگہ کی بجائے امداد ہر شخص تک پہنچانے کیلئے ہم سے ملیں ، ...
مخیر حضرات ایک ہی جگہ کی بجائے امداد ہر شخص تک پہنچانے کیلئے ہم سے ملیں ، چیئرمین نیشنل فلڈ رسپانس میجر جنرل محمد ظفر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین نیشنل فلڈ رسپانس میجر جنرل محمد ظفر اقبال  نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں  ایک ہی جگہ کی بجائے امداد ہر شخص تک پہنچانے کیلئے ہم سے ملیں، اس طرح جہاں امداد کی ضرورت ہو گی انہیں گائیڈ کیا جائے گا۔

نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے  چیئرمین نیشنل فلڈ رسپانس میجر جنرل محمد ظفر اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت قدرتی آفت سے متاثر ہے ، لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب ہے ، ہمارے لوگ دربدر ہو گئے ہیں جن کے گھر اور سامان سب  پانی کی نذر ہو چکا ہے ، اس صورتحال کے پیش نظر اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے  وزیر اعظم پاکستان نے  یکم ستمبر کو این ایف آر سی سی کے قیام کا اعلان کیا  اور اسکا نوٹیفکیشن جاری ہوا  ۔ اس کا سب سے  اہم مقصد یہ ہے کہ جو بھی  امداد آتی ہے اس کو ایک طریقے سے  ہم متاثرین تک پہنچا سکیں تا کہ ہر شخص کو امداد مل سکے اور  کوئی  خالی نہ رہے ، اس کے ساتھ تمام وفاقی منسٹریز ، تمام صوبائی منسٹریز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تا کہ اس کام کو احسن طریقے سے آگے لے کر جا سکیں ، اس میں وہ وقت آئے گا کہ جب ہم ترجیح  دینگے کہ بحالی کیسے ہو گی ، اس کے ساتھ ساتھ اس کی آرگنائزیشن  میں تمام فیڈرل سیکرٹریز بھی ممبر ہیں جن کو گاہے بگاہے  ، بوقت ضرورت بلایا کرینگے ۔

میجر جنرل ظفر اقبال نے کہا کہ مختلف وزراء  بھی اس کے ممبر  ہیں ،  پاکستان آرمی میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ،  مخیر حضرات سے ایک اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ  ہم نے  پاکستان میں بہت سے سینٹرز بنا لئے ہیں جو بھی امداد کرنا چاہتے ہے  ان سینٹرز پر جا کر سامان جمع کرائیں اور جو کوئی خود متاثرین  میں بانٹنا چاہتا ہے تو ہمارے سینٹرز کو  رابطہ کیجئے وہ  آپ کو گائیڈ کر کے لے کر جائیں گے ،   ہر امداد ایک ہی جگہ  تک پہنچے کی بجائے  ہم چاہتے ہیں کہ امداد  ہر  جگہ تک پہنچے اس کیلئے یہ کوآرڈینیشنل بہت ضروری ہے ۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ امداد ہمارے سینٹرز میں جمع کرائیں جو  خود سے جانا چاہتا ہے وہ ہم سے مل کر جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -